جڑانوالہ ، روٹھی بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر خاوند پھندے سے جھول گیا

پیر 10 ستمبر 2018 20:43

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) روٹھی بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر خاوند پھندے سے جھول گیا، 3روز تک بند کمرے میں رسی سے لٹکتی نعش تعفن اٹھنے پر اہل دیہہ کو خبر ، نعش کے چہرے کی حالت کیڑے پڑنے سے غیر شناخت ، پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیا نوالہ کے علاقہ نئی آبادی کا رہائشی منصب علی ولد نجابت علی جنجوعہ بعمر 32سال کی بیوی (ق) چند یوم قبل روٹھ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی جس کو منانے کی منصب علی نے لاکھ کوشش کی لیکن وہ سسرال واپس نہ آنے پر بضد رہی جس پر منصب علی نے اپنے گھر میں لگے پنکھے سے رسی لٹکا کر گلے میںڈال لی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

مقتول کی نعش 3روز تک پنکھے کے ساتھ جھولتی رہی اور اس میں کیڑے پڑ گئے تعفن اٹھنے پر اہل علاقہ کو خبر ہوئی ۔ دروازہ توڑ کر نعش کو نکال کر پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں