جڑانوالہ ،چار بچوں کا باپ زمیندار فصلوں کو زہریلی سپرے کرتے سانس بند ہوجانے سے جاں بحق

منگل 11 ستمبر 2018 21:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) چار بچوں کا باپ زمیندار فصلوں کو زہریلی سپرے کرتے سانس بند ہوجانے سے جاں بحق، کار نے سڑک کراس کرتے شخص کو کچل دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 235گ ب کا رہائشی زمیندار شبیر احمد جو کہ چار بچوں کا با پ تھا اپنی زرعی اراضی پر فصلوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے زہریلی سپرے کر رہا تھا کہ سپرے کا اثر ہو جانے سے بے ہوش ہو کر دم توڑ گیا۔ جبکہ عارف حسین ساکن اسلام پورہ بعمر 60سال سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مضروب کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں