جڑانوالہ،پولیس کی نامعلوم نعش کی ورثاء کی تلاش میں مدد کی اپیل

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:30

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2018ء) نامعلوم نعش کی ورثاء کی تلاش میں مدد کی اپیل، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر ایس ایچ او و تفتیشی نے عوام الناس سے مذکورہ نعش جس کا حلیہ شیو بڑھی ہوئی ، قد5فٹ 10انچ، دائیں بازو پر چاند تار ہ کندر، بائیں بازو پر مور کا نشان، جس نے ہلکے آسمانی رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں ، نہر گوگیرہ برانچ بحد رقبہ 25گ ب کے قریب سے پولیس کو ملی تھی جس کا ابھی تک کوئی وارث نہ آیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر کسی کو اس بار ے علم ہو یا وہ جانتا ہو تو ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ کے ذیل نمبر 0300-6667062پر اطلاع دے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں