فیصل آباد ، عطائی ڈاکٹر نے اپنے بھائیوں اور ساتھیوں کی مدد سے محکمہ صحت کی ٹیم کو یرغمال بنا لیا

منگل 16 اکتوبر 2018 20:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) جڑانوالہ کلینک سے ممنوع ادویات ملنے پر عطائی ڈاکٹر نے اپنے بھائیوں اور ساتھیوں کے ہمراہ محکمہ صحت کی ٹیم کو زدوکوب کرتے ہوئے یرغمال بنا لیاسرکاری مہر بھی چھین لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سہیل طارق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پولیس تھانہ صدر دکو درخواست دیتے ہوے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 58گ ب میں واقع عطائی ڈاکٹر آصف شاہین کے کلینک پر چھاپہ مارا تومذکور کے کلینک سے جانوروں والی وائلز اور ممنوع ادویات برآمد ہوئی مذکور کے پاس ڈگری ڈپلومہ بھی نہ ہے جس پر مذکور نے اپنے بھائیوں راشد،طارق پسران کاشف اور 10نامعلوم ساتھیوں کو طلب کر لیا جہنوں نے محکمہ صحت کی ٹیم اور مجھے یرغمال بنا کر زدوکوب کیا اور سرکاری مہر بھی چھین کر کار سرکار میں مداخلت کی ہیں پولیس تھانہ صدر جڑانوالہ نے 3بھائیوں سمیت 10کس نامعلوم افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں