جڑانوالہ ڈاکوئوں کے نرغے میں ،مسلح ڈاکو گھروں میں نقب لگانے سمیت متعدد وارداتوں میںموٹر سائیکل، لاکھوں کی نقدی لے اڑے

بدھ 28 نومبر 2018 19:23

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2018ء) جڑانوالہ ڈاکوئوں کے نرغے میں مسلح ڈاکو گھروں میں نقب لگانے سمیت متعدد وارداتوں میںموٹر سائیکل، لاکھوں کی نقدی لے اڑے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے محلہ رشید پارک گلی نمبر 7کاشف علی ولد بوٹا کے گھر مسلح چوروں کا گروہ نقب لگا کر گھس آیا 7تولے طلائی زیور، رنگین ٹی وی، قیمتی پارچہ جات لوٹ کر لے گئے۔

33گ ب کا رہائشی محمد اویس ستیانہ سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا کہ 77گ ب کے قریب مسلح ڈاکوئوںنے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے 7ہزار روپے نقدی ، موبائل فون لے کر فرار ہوگئے ۔ 90ر۔ب کا رہائشی محمد آصف کی موٹر سائیکل نمبر یLEV 2390پر سوار جا رہا تھا کہ 92ر۔ب کے قریب ڈاکوئوںنے موٹر سائیکل ، نقدی ، موبائل فون چھین لیا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں