جڑانوالہ،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے میاں غلام قادری باری کی نماز جنازہ واٹر ورکس پارکس میں ادا کر دی گئی

بدھ 26 دسمبر 2018 20:14

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2018ء) جڑانوالہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے قتل ہونے والے لاہور ہائی کورٹ کے وکیل میاں غلام قادری باری کی نماز جنازہ واٹر ورکس پارکس میں ادا کر دی گئی۔ میاں غلام قادر کو لاہور جاتے ہوئے شرقپور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔میاں غلام قادر باری لاہور ہائی کورٹ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

مرحوم سابق ایم پی اے غلام حیدر باری کے بھائی، میاں غلام دستگیر کے بیٹے اور تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما میاں عبدالباری مرحوم کے پوتے تھے۔ نمازجنازہ معروف عالم دین مفتی محمد یونس رضوی نے پڑھائی۔رسم قل آج مورخہ 27دسمبر 10بجے باری ہائوس میں ادا کی جائی گی۔ان کے بیہمانہ قتل پر شہر کی سیاسی برادری نے گم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں شہر بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری، وکلاء اور صحافی برادری نے شرکت کی۔

ممبر قومی اسمبلی ملک نواب شیروسیر، صوبائی وزیر اجمل چیمہ ، سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سابق ایم پی اے رائے اعجاز،جنرل سیکرٹری تحریک انصاف لندن ملک عمران خلیل، سابق ایم این اے مہر رشید، ایم پی اے خیال کاسترو، سابق ایم پی اے میجر عبدالرحمان رانا، سابق ایم این اے رائے صلاح الدین، سابق صدر بار چوہدری عبدالشکور،رائے اعجاز سابق ایم پی اے، آفتاب اکبر چودھری مسلم لیگ ن ، ملک نعیم وفا ، ڈاکٹر سعید احمد، شفقت محمود اعوان، علی تراب چودھری، ملک یاسر رضا ٹیپو ، عظیم الحسن چودھری ، شریک ہوئے۔

اس موقع پر دیگر افراد نے فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ شہر میں سوگ کی فضا ہے، نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے ایڈوکیٹ غلام قادر باری کے قتل کو بہت بڑا نقصان قرار دیا

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں