بنچ اور بار ہی عوام کیلئے سستا انصاف کی پہلی سیڑھی ہے،ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ

منگل 2 اپریل 2019 22:14

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2019ء) بنچ اور بار کے بہتر تعلقات سے ہی عوام کو سستا اور عام انصاف کی پہلی سیڑھی ہے۔ عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے عدلیہ نے ہمیشہ متحرک و فعال کردارا دا کیا۔جوڈیشری اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دے کر سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ تحصیل بار جڑانوالہ میں ای لائبریری کے آغاز سے وکلاء کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

جڑانوالہ بار لائبریری کے لیے اپنی گرہ سے قانون کی خصوصی کتب فراہم کروں گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ نے جڑانوالہ جوڈیشل کمپلیکس کے دورہ پر ججز اور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا مہتاب آفتاب، جنرل سیکرٹری مہر آصف نذیر ، ایڈیشنل سیشن جج انچارج چودھری غلام رسول، سینئرسول جج فیصل نبی فیصل آباد کے ہمراہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز محمد نعیم سلیم، محمد عامر منیر مغل، حیدر علی خان، سید شہزاد، مظفر ہمدانی، سینئر سول جج خالد محمود وڑائچ ، احسان صابر ، محمد افضل ہنجرا، طلعت وحید، محمد فیاض ، مس مصباح اصغر، بلال منیر وڑائچ، قیصر ریاض، حافظ ابو بکر صدیق، شہباز حسین نقوی، شیخ عبدالرزاق، محمد عرفان سول ججز بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ جودیشل کمپلیکس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

دریں اثناء بار روم میں صدر بار رانا مہتاب آفتاب ، جنرل سیکرٹری مہر آصف نذیر ، جوائنٹ سیکرٹری اسد ملہی، لائبریرین مس شکیلہ کے ہمراہ ای لائبریری کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں جڑانوالہ جوڈیشری و فیصل آباد جوڈیشری کے مابین سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن کا دوستانہ میچ کھیلا گیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ جڑانوالہ پہنچنے پر پولیس کے دستہ نے سلامی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں