فیصل آباد،جڑانوالہ روڈ محلہ حسن پورہ میں پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر راکھ

جمعرات 11 اپریل 2019 20:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2019ء) جڑانوالہ روڈ محلہ حسن پورہ میں پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر راکھ، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ جڑانوالہ روڈ محلہ حسن پورہ گلی نمبر 9 میں واقع پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث فیکٹری مالک سیف الرحمن کا لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ ریسکیو کی بروقت کارروائیوں سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں