جڑانوالہ ، ہوٹل پر کام کرنے والے دو بچے پراسرار طور پر جاں بحق

ح* دوسرا نیم بے ہوش، قتل ، حادثہ یا طبعی موت ابھی تک معمہ حل نہ ہو سکا

منگل 16 اپریل 2019 23:25

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) ہوٹل پر کام کرنے والے دو بچے رات گئے ہوٹل پر سونے سے ایک پراسرار طور پر جاں بحق، دوسرا نیم بے ہوش، قتل ، حادثہ یا طبعی موت ابھی تک معمہ حل نہ ہو سکا۔ پولیس مصروف کارروائی ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں کندیاںدا چک میں محمد سلیم نامی شخص نے ہوٹل بنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں پر دو کمسن بچے شہزیب اور شہباز ساکنان سید پورہ کا م کرتے تھے رات گئے محمد سلیم اپنا ہوٹل بند کرکے گھر کو چلا گیا۔

جبکہ مذکورہ دونوں بچوں نے مذکورہ ہوٹل کے کمرے میں رات گزاری جب صبح ہوٹل مالک سلیم آیا تو بچوں نے اندر سے کنڈی نہ کھولی جس پر اس نے دروازہ توڑ دیا شہزیب مردہ حالت میں جبکہ شہباز نیم بے ہوش پایا گیا۔ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے موقع پر پہنچ کو نعش کو قبضہ میں لیا اور بے ہوش ہونے والے کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تاحال قتل، حادثہ یو طبعی موت ابھی تک معمہ حل نہ ہو سکا۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں