جڑانوالہ:گھر میں اکیلی خاتون کا فائدہ اٹھا کر بھکاری کا زبردستی گھر میں داخل

زیادتی کی کوشش ، اہل دیہہ نے پکڑ کر سر بھنوئویں ، بال مونڈ کر حوالہ پولیس کر دیا

منگل 30 اپریل 2019 22:26

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2019ء) گھر میں اکیلی خاتون کا فائدہ اٹھا کر بھکاری کا زبردستی گھر میں داخل ہو کر زیادتی کی کوشش ، اہل دیہہ نے پکڑ کر سر بھنوئویں ، بال مونڈ کر حوالہ پولیس کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں 563گ ب بگے محل کی رہائشی خاتون ف گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران گائوں میں بھیک مانگتا ہوا بھکاری جب اس کے در پر آیا اور اسے علم ہوا کہ مذکوریہ گھر میں اکیلی ہے تو اس نے اس چیز کا فائدہ اٹھا کر زبردستی گھر میں داخل ہوگیا اور زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔ شور پر آس پاس کی خاتون اکٹھی ہوگئی اور بھکاری کو پکڑ کر سر کے بال ، بھنوویں مونڈ ڈالیں اور حوالہ پولیس کردیا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں