ٴْجڑانوالہ:گھریلو حالات سے تنگ نوجوان خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

پیر 20 مئی 2019 22:34

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء)گھریلو حالات سے تنگ نوجوان خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 144گ ب لنڈیانوالہ کی رہائشی خاتون ثمینہ بی بی بعمر 25سال جو کہ گھریلو حالات سے پریشان تھی آج مذکوریہ نے نہر اپر گوگیرہ برانچ میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے ٹیمیں نعش کی تلاش میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے تاہم نعش برآمد نہ ہو سکی ۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں