جڑانوالہ،مختلف مقامات پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل و نقدی چھین لی

منگل 21 مئی 2019 22:32

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) تھانہ صدر ومختلف مقامات پر ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل و نقدی چھین لی بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر2000 روپے نقدی جبکہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں دو مسلح ڈاکوؤں نے امجد نامی نوجوان سے موٹرسائیکل چھین لی دریں اثناء تھانہ کھڑریانوالہ کے علاقہ مکوآنہ ٹول پلازہ سے مبینہ طور پر عاطف نامی نوجوان کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی علاوہ ازیں چکنمبر66 گ ب کے قریب دو رکنی گروہ نے امتیاز نامی نوجوان سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی۔پولیس مصرو ف کارروائی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں