جڑانوالہ ،نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر کھڑا 5بچوں کا باپ دیرینہ دشمنی کی بناء پر قتل

منگل 21 مئی 2019 22:32

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر کھڑا 5بچوں کا باپ دیرینہ دشمنی کی بناء پر قتل ۔ مسجد کے باہر اندھا دھند فائرنگ سے نمازیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھا نہ صدر کے علا قہ چک نمبر649 گ ب کے انور اور ریاض کے مابین مبینہ دشمنی چلی آرہی تھی ملزم ریاض وغیرہ نے فائرنگ کرکے انور کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر کھڑا تھا۔ فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جا ری رہا ۔ مخا لفین نے فا ئر نگ کر کے ابد ی نیند سلا دیا پولیس جائے وقوعہ پر کافی تاخیر سے پہنچی جس سے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں