جڑانوالہ،روٹھی بیوی کے سسرال واپس نہ آنے پر مشتعل خاوند نے فائر مار کر بیوی کو قتل کر ڈالا

بدھ 29 مئی 2019 23:40

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2019ء) روٹھی بیوی کے سسرال واپس نہ آنے پر مشتعل خاوند نے فائر مار کر بیوی کو قتل کر ڈالا۔ ملزم فرار ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گائوں 383گ ب کے رہائشی نوبہار ملزم کی اہلیہ انصر بی بی گھریلو ناچاکی پر مذکورہ خاوند سے روٹھ کر اپنے میکے چلی گئی ۔

(جاری ہے)

نوبہار نے متعدد بار اسے واپس گھر لانے اور ناراضگی دور کرنے کے لیے جتن کیے اور منتیں کیں مگر انصربی بی نہ مانی اور اپنی زد پر اٹی رہی آج دونوں میاں بیوی کا مذکورہ تنازعہ پر جھگڑا طول پکڑ گیا جس پر نوبہار نے آتشیں اسلحہ سے گولی مار کر اپنی اہلیہ انصر بی بی کو قتل کر ڈالا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں