جڑانوالہ ،گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین تلے آکر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بدھ 29 مئی 2019 23:40

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2019ء) گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین تلے آکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقتول شورکوٹ سے لاہور جانے والی ٹرین کے سامنے آکر کود گیا۔ ٹرین نے اس کے جسم کے پرخچے اڑا دیے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کی نواحی چوکی بچیانہ کے گائوں 6چک کا رہائشی عطاء اللہ اپنے گھریلو حالات و آئے روز کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو چکا تھا کہ آج مذکورنے اپنی زندگی کا فیصلہ کرلیا اور ریلوے ٹریک کے قریب آکر بیٹھ گیا اسی دوران لاہور تا شورکوٹ چلنے والی ٹرین جب 657/6گ ب سٹاپ کے قریب پہنچی تو عطاء اللہ اس کے سامنے کود گیا جس سے اس کا جسم کٹ کر دو لخت ہو گیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ متوفی کے گھر میں ایک وقت کے روٹی کے لالے پڑے ہوئے تھے جو متوفی کی رات کی نیندوں کا حرام کرنے کا اصل سبب بنا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں