جڑانوالہ، شدید گرمی کے باعث ہارٹ اٹیک سے دو خواتین سمیت چار افراد چلے بسے

منگل 11 جون 2019 21:39

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) جڑانوالہ میں شدید گرمی کے باعث ہارٹ اٹیک سے دو خواتین سمیت چار افراد چلے بسے۔گھر کی چھت پر سوئے ہوئے شخص پر فائرنگ موقعہ پر جاں بحق۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مین بازار کا رہائشی شکیل ولد یعقوب قوم مغل اپنے گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد چھت پر آئے فائرنگ کرکے اسے قتل کر ڈالا اور فرار ہوئے ، پولیس کھرڑیانوالہ نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں عنبرین ساکن گیلانی محلہ ، طیبہ بعمر 8ماہ ، فتح محمد بعمر 65سال گلبرگ لاہور شدید گرمی کے باعث ہارٹ اٹیک آنے سے سول ہسپتال لائے گئے لیکن جانبر نہ ہو سکے ۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں