جڑانوالہ:شدید گرمی سے ہارٹ اٹیک، ایک شخص جاں بحق

حادثات واقعات میں تین خواتین سمیت درجنوں زخمی ہوگئے

بدھ 12 جون 2019 23:34

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) شدید گرمی سے ہارٹ اٹیک آنے پر ایک شخص جاں بحق ، حادثات واقعات میں تین خواتین سمیت درجنوں زخمی۔ گرم تیل میں گرنے سے بچہ جھلس گیا۔ بتایا گیا ہے کہ راجہ ولد کرمل ساکن 280گ ب کو ہارٹ اٹیک آنے پر سول ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

سبحان ساکن 58گ ب بعمر ایک سال گرم تیل میں گرنے سے بری طرح جھلس گیا۔

دیگر حادثات میں جاوید ، حسن اسلام پورہ، اشرف 144گ ب، طلحہ ، شہباز ابو ذر کالونی، ظفر 237گ ب، یعقوب انور آباد، بلال اسلام پورہ ، شہزاد جمیل جڑانوالہ سٹی ، رفاقت 234گ ب، ارسلان 144گ ب، شریف 234گ ب کو مختلف حادثات و اقعات میں زخمی ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں سے نازک حالت کے پیش نظر افراد کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں