فیصل آباد،جڑانوالہ مقامی صحافی کے گھر چوری کی بڑی واردات،چور لاکھوں مالیتی طلائی زیورات نقدی،اے ٹی ایم کارڈز تعلیمی اسناد بھی لے گئے

پیر 8 جولائی 2019 21:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) جڑانوالہ مقامی صحافی کے گھر چوری کی بڑی واردات،چور لاکھوں مالیتی طلائی زیورات نقدی،اے ٹی ایم کارڈز تعلیمی اسناد بھی لے گئی. اطلاع کے باوجود کرائم سیئن ٹیم نہ پہنچی.متاثرین کا آر پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ.

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود رائے محمود کالونی میں رہائش پذیز نجی ٹی وی چینل کا ڈسٹرکٹ رپورٹر قمر عباس جعفری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ سحری کے قریب چور گھر کے اندر داخل ہوئے اور تلاشی کے دوران 2لاکھ روپے نقدی، 3تولے طلائی زیورات، اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈز بچوں کی تعلیمی اسناد و دیگر پارچہ جات لوٹ کر فرار ہو گئے وارات بارے علم صبح اٹھنے پر ہوا جسکی اطلاع پولیس تھانہ سٹی کو دی گی پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں مگر اطلاع کے باوجود کرائم سیئن ٹیم نہ پہنچ پائی جس پر صحافی برادری نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی.

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں