فیصل آباد،جڑانوالہ ’’مبینہ پولیس مقابلہ‘‘سرکاری گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہونیوالے 2ڈاکو گرفتار اسلحہ برآمد

منگل 24 ستمبر 2019 22:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2019ء) جڑانوالہ ’’مبینہ پولیس مقابلہ‘‘سرکاری گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہونیوالے 2ڈاکو گرفتار اسلحہ برآمد،ساتھی فرار ہو گیا ،پکڑے جانیوالے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ،بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود شہروآنہ پل جھال پر پولیس جوان گشت پر معمور تھے کہ اسی دوران پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا مگر موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے اطلاع پر ایس ایچ او سٹی مناظر حسین لک نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فرار ہونے مبینہ ڈاکوئوں کا تعاقب کیا جس پر کرمانوالہ چوک میں پولیس نے ڈاکوئوں کو گھیرے میں لیا تو مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد 2ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ انکا ایک ساتھی فرار ہو گیا جسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ ڈاکوئوں کی شناخت خضرحیات، محمدتاج کے نام سے ہوئی ہے جن کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش سنسی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں