جڑانوالہ:ایم تھری موٹر وے پر تیزرفتار کار بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکر ا گئی، 2نوجوان موقع پر جاں بحق ، 2زخمی

بدھ 11 مارچ 2020 23:01

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2020ء) ایم تھری موٹر وے پر تیزرفتار کار بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکر ا گئی، 2نوجوان موقع پر جاں بحق ، 2زخمی۔ متاثرین کار میں سوار ہو کر لاہور سے بذریعہ موٹر وے براستہ جڑانوالہ اپنے آبائی رحیم یار خان جا رہے تھے ،کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خاں کے رہائشی عاصم ، جمشید ، ابو بکر ، شہروز اپنی کار نمبری AM 539سندھ نمبری مہران میں سوار ہو کر لاہور سے بذریعہ موٹر وے براستہ جڑانوالہ اپنے شہر رحیم یار خان کی جانب جا رہے تھے کہ راستہ میں جڑانوالہ رقبہ میں کار تیز رفتاری کے باعث موٹر وے پر لگے بجلی کے لگے پول سے ٹکر گئی جس سے کار میں آگے بیٹھے ہوئے جمشید ، عاصم شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی چل بسے۔

ابوبکر ،شہروز کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچا دیا۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں