جڑانوالہ اراضی تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل، بھابھی اور بھتیجے کو زخمی کر دیاو

منگل 31 مارچ 2020 23:38

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) ڑانوالہ اراضی تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل، بھابھی اور بھتیجے کو زخمی کر دیاوقوعہ چک نمبر 278 گ ب میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گاؤں چک نمبر 278 گ ب کے رہائشی ریاض کا اپنے بھائی عبداللہ کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا گذشتہ روز اسی رنجش پر عبداللہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنے بھائی ریاض کو قتل کر دیا جبکہ اپنی بھابھی نذیراں زوجہ ریاض، بھتیجے طیب ولد ریاض کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونیوالے ماں بیٹے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے پولیس کے مطابق مقتول کا اپنے بھائی کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں