جڑانوالہ میں انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہو گیا عوام دھکے کھانے پر مجبور

بدھ 1 اپریل 2020 23:26

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2020ء) جڑانوالہ میں انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہو گیا عوام دھکے کھانے پر مجبور۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ و گردونواح میں کاک ڈاؤن جاری ہے کریانہ،سبزی،فروٹ،میڈیکل شاپ کھلی ہے مگر انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہو چکاہے جڑانوالہ میں لگائے گئے سٹالز پر آٹا صبح ہی ختم ہو جاتا ہے لگائے گئے سٹالز پر عوام کا رش کرونا وائرس کا بھی باعث بن سکتا ہے گذشتہ روز جناح پارک میں لگائے گئے آٹے کے حصول کے لیے عوام کی کثیر تعداد پہنچ گئی جہاں بوڑھے مردوخواتین دس کلو آٹے کا تھیلا نہ ملنے پر آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ زندگی میں ایسی صورتحال پہلے کبھی نہ دیکھی تھی انتظامیہ نے مبینہ طور پر آٹا مافیا سے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے ذخیرہ اندوزوں نے آٹا گوداموں میں سٹاک کیا ہوا ہے مگر انتظامیہ کارروائی کی بجائے سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہی ہے عوام نے وزیراعلی پنجاب،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں