جڑانوالہ پولیس نے وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کے فارم کی مد میں رقم بٹور ے والا جعلی صحافی گرفتار کر لیا

جمعرات 2 اپریل 2020 21:47

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) جڑانوالہ پولیس نے وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کے فارم کی مد میں رقم بٹور ے والا جعلی صحافی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے ایس آئی کی مدعیت درج مقدے میں تحریر کیا کہ شہروآنہ پل کے قریب ایک نوجوان وزیر اعلیٰ انصاف امداد پروگرام کے فارم کی مد میں سادہ لوح افراد کو مالی امداد دلوانے کا جھانسہ دیکر 50 روپے فی فارم وصول کر رہا ہے جس پر پولیس نے حراست میں لے کر 100 کے قریب فارم قبضہ میں لے لیے نام و پتہ پوچھنے پر پکڑے گئے نوجوان نے بطور صحافی تعارف کروایا مگر کوئی ثبوت پیش نہ کر پایا پولیس نے جعلی صحافی بن کر لوٹنے والے نوجوان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں