جڑانوالہ ،کار سرکار میں مداخلت پر سابق کونسلر سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 3 اپریل 2020 23:29

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) جڑانوالہ کار سرکار میں مداخلت و ساتھیوں کو فرار کروانے کے الزام میں سابق کونسلر سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔تھانہ سٹی میں درج مقدمہ میں 7 دفعات شامل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سٹی میں سب انسپکٹر خالد پرویز کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق عبداللہ پارک میں چند افراد پتنگ بازی کر رہے تھے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا اسی دوران سابق کونسلر شفیق نے ریڈنگ پارٹی کے ساتھ گالم گلوچ شروع کر دی اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے مزاحمت کرتے ہوئے پتنگ بازاروں کو فرار کروا دیا پولیس نے سابق کونسلر شفیق کو گرفتار کرکے 15 عدد پتنگیں 2 عدد فرکیاں ڈور قبضہ میں لے لی جبکہ اس کے 5 ساتھی فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹی نے کار سرکار میں مداخلت، مزاحمت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، کائٹ فلائنگ ایکٹ،گالم گلوچ سمیت 7 دفعات کے تحت نامزد سابق کونسلر سمیت 5 کس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں