اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل سٹاف کو ضروری حفاظتی سازوسامان کی سو فیصد فراہمی کو یقینی بنایا جائے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مئی 2020 17:42

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل سٹاف کو ضروری حفاظتی سازوسامان کی سو فیصد فراہمی کو یقینی بنایا جائے
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،ملک نعیم وفا) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل سٹاف کو ضروری حفاظتی سازوسامان کی سو فیصد فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ فرنٹ لائن پر طبی سروسز فراہم کرنے والوں کی صحت کا تحفظ بھی یقینی ہو۔

انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ کمیٹی کے روزانہ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرز وسٹاف کے لئے حفاظتی کٹس سمیت دیگر ضروری طبی سازوسامان کی فراہمی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا اورمحکمہ صحت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا کہ روزانہ اجلاس منعقد کرنے کا مقصد درکار ضروریات کا جائزہ لینا ہے لہذا محکمہ صحت اپنے ذمہ ٹاسک کو سنجیدہ انداز میں انجام دے تاکہ ڈاکٹرز وسٹاف کو سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر رانا عبدالواجد،ایم ایس ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس میں تحصیلدار رانا محمد ساجد، نائب تحصیلدار ان غلام عباس کاظمی، رائے سرفرا زخاں، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر ناصر چدھڑ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک ابو بکر، راؤ رفیع،ممبر تحصیل مینجمنٹ کمیٹی ملک نعیم وفا، سٹاف آفیسر محمد عرفان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں