جڑانوالہ، کرونا وباء سے ایک اور شخص چل بسا

محکمہ صحت کی ٹیم نے پولیس کی نگرانی آبائی گائوں سپرد خاک کر دیا

بدھ 17 جون 2020 22:18

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2020ء) جڑانوالہ میں کرونا وباء سے ایک اور شخص چل بسا، محکمہ صحت کی ٹیم نے پولیس کی نگرانی آبائی گائوں سپرد خاک کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محمد نویدولد عبداللہ بعمر 45سال قوم راجپوت جو کہ کرونا وباء میں مبتلا ہونے کے بعد فیصل آباد ہسپتال میں زیر علاج تھا اور جڑانوالہ کے نواحی گائوں 102مرزے والا کا رہائشی تھا۔ آج فوت ہونے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے مقامی پولیس کے ہمراہ آبائی گائوں جڑانوالہ ان کے مرکزی قبرستان 102مرزے والا میں سپرد خاک کر دیا۔ متوفی 14جون کو داخل تین روز بعد 17جون کو چل بسا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں