جڑانوالہ ،تیز رفتار بس رکشہ پر چڑھ دوڑی ، 2 افراد جاں بحق

پیر 22 جون 2020 22:11

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2020ء) تیز رفتار بس رکشہ پر چڑھ دوڑی ، 2رکشہ سوار موقع پر جاں بحق ایک شدید زخمی، بس دور تک رکشہ کو روندتی ہوئی ساتھ لے گئی پولیس و ریسکیو ااہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ، بس کا ڈرائیور فرار۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بلوچ ٹائم بس نمبری BSD 855لیہ تا قصور جڑانوالہ سے سواریاں لے کر قصور کی جانب جا رہی تھی کہ راوی ملک پلانٹ کے قریب ڈرائیور تیز رفتار بس پر قابو نہ رکھ سکا اور سامنے جاتے ہوئے رکشہ کو روندتے ہوئے اس میں سوار افراد کو کچل ڈالا جس سے لیاقت ساکن 534گ ب ، اشتیاق ساکن 2چک شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی چل بسے ، قذافی ساکن 144گ ب اور رکشہ کا ڈرائیور بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیواہلکاروںنے ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ رکشہ کی باڈی بری طرح تباہ ہوگئی اور نعشوں کو باڈی کاٹ کر نکالا گیابس ڈرائیور موقع سے فرار۔ پولیس مصر و ف کارروائی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں