جڑانوالہ، مختلف واقعات میں بچے سمیت3افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی

منگل 23 جون 2020 21:37

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2020ء) غلطی سے زہر یلی چیز کھالینے سے ایک سال کا بچہ چل بسا، علاج میں افاقہ نہ ہونے سے خاتون سمیت 2افراد موت کا شکار ہوگئے، حادثات واقعات میں درجنوں زخمی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 357گ ب کے محمد حسین کے ایک سالہ بیٹے نے گھر کے صحن میں کھیلتے ہوئے غلطی سے زہریلی چیز منہ میں ڈال لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی ، احسان علوی پارک بعمر 50سال، رفعت 128گ ب، علاج میں افاقہ نہ ہونے سے چل بسے ۔

حادثات واقعات میں فرقان اسلام پورہ، نصر ت 61گ ب ، علی رضا 121گ ب، سعدیہ 58گ ب ، بختار 584گ ب ، ظفر، ظہیر عباس، اکبر علی ، امیر علی گیلانی محلہ ، شوکت 240گ ب ،شگفتہ 128گ ب، بلال بلال گنج، ریاض رشید پارک کو مختلف جگہوں میں ہونے والے چھوٹے بڑے حادثات میں زخمی ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں نازک حالت کے پیش نظر افراد کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں