جڑانوالہ، نامراد عاشق نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی محبوبہ فائرنگ کرکے قتل کر دیا، خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی

منگل 7 جولائی 2020 21:15

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) نامراد عاشق نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی محبوبہ فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ بعد ازاں چند گز کے فاصلے پر جا کر دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ڈھیسیاں سٹاپ پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔جس میں نفیس نامی شخص نے سٹاپ پر کھڑی خاتون مقبولاں بی بی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بعدازاں ملزم نفیس نے بھی اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے لیہ کے رہائشی نفیس نے ڈھیسیاں سٹاپ پر کھڑی خاتون مقبولاں بی بی سے کچھ سامان کا مطالبہ کیااورتلخ کلامی کرنے پر نفیس نامی نے خاتون کے سر میں گولی مار کر قتل کر دیاجبکہ کچھ ہی دیر بعد اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ہے وجہ تنازعہ ابھی معلوم نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے ان کو لین دین پر بحث کرتے دیکھا ہے۔مرنے والی خاتون 55چک کی رہائشی اور دو بچوں کی ماں تھی۔واقع کی اطلاع پا کر ایس پی جڑانوالہ ناصر باجوہ اور اے ایس پی جڑانوالہ بلال سلہری صاحب موقع پر پہنچے گئے اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق تعلقات کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں