ث* محکمہ زراعت توسیع جڑانوالہ کا جعلی کھاد فیکٹریوں کے خلاف آپریشن

۱ ہزاروں مائیکرو نیوٹرکس کی جعلی بوتلیں برآمد، مالیت 14لاکھ بتائی جاتی ہے ، فیکٹری سیل ،مقدمات کا اندراج

بدھ 2 ستمبر 2020 18:47

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت توسیع جڑانوالہ کا جعلی کھاد فیکٹریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن، ہزاروں مائیکرو نیوٹرکس کی جعلی بوتلیں برآمدکی جن کی مالیت 14لاکھ روپیبتائی جا رہی ہے فیکٹری سیل مقدمات کا اندراج۔ کسانوں کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں سادہ لو ح کسانوں کو جعلی کھاد وزرعی ادویات بیچ کر جہاں ان کے پیسوں کا ضیاع ہوتا ہے وہاں ان کی فصلیں بھی بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ زراعت توسیع منصور احمد کا صحافیوں سے گفتگو میں بیان ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع و کنٹرولر منصور احمد نے 60ر۔ب تھانہ بلوچنی پولیس کے ہمراہ فیصل آباد روڈ شاہکوٹ میں ایک فیکٹری جہاں پر بھاری مقدار میں ملٹی مائیکرو نیوٹرکس تیار کی جا رہی تھی جن کو چیک کیا گیا تو وہ جعلی پائی گئی جہاں سے 1200عدد بیگ تیار شدہ ، 300عدد سے زائد بوتلیں ، سینکڑوں ریپر برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے گئے اور فیکٹری مالک کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس تھانہ بلوچنی کو استغاثہ دائر کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منصور احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو ان کے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہے جبکہ دوسری طرف جعلی کھاد و زرعی ادویات بنانے والے ان کے استحصال کا باعث بن رہے ہیں جو کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں