جڑانوالہ ،پولیس مقابلہ میں ہلاک و زخمی ہونیوالے ڈاکوؤں کے خلاف 4دفعات کے تحت مقدمہ درج

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 22:49

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2020ء) پولیس مقابلہ میں ہلاک و زخمی ہونیوالے ڈاکوؤں کے خلاف 4دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض الدین گجر نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحریر کیا کہ 15 پر کال موصول ہوئی کہ چک نمبر 125 گ ب میں زاہد حسین عرف جاوید شاہ کے گھر 6 مسلح اشخاص نے ڈکیتی کی ہے اطلاع پر طاہر محمود نے فیصل آباد روڈ پر بھٹہ خشت کے قریب روکنے کی کوشش تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جنکو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے ڈکیتی کے دوران لوٹا و چھینناگئے طلائی زیورات 57 ہزار روپے نقدی اور ایک عدد بندوق بور، ایک عدد بندوق سنگل بیرل،ایک عدد رپیٹر،2 عدد پسٹل 30 بور گولیاں کارتوس برآمد کر لیے ہیں پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں