جڑانوالہ، اندھے قتل کا ڈراپ سین قاتل بھانجا نکلا

منگل 20 اکتوبر 2020 19:38

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) جڑانوالہ اندھے قتل کا ڈراپ سین قاتل بھانجا نکلا۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل تھانہ بلوچنی کی حدود چک نمبر 69 ر۔

(جاری ہے)

ب میں کیبل مالک میاں آصف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری نے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کیا اور شک گزرنے پر مقتول کے بھانجے عثمان کو حراست میں لے لیا جس نے دوران تفتیش اپنے خالو میاں آصف کو قتل کرنے کا مبینہ طور پر اعتراف کیا پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر گندے نالے میں پھینکے گئے آلہ قتل کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم کا اپنے خالو کیساتھ تنازعہ چل رہا تھا سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈسہیل چوہدری نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سہراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں