جڑانوالہ: منی فیکٹری میں آتش بازی کی تیاری کے دوران دھماکہ ایک شخص جاں بحق 2 خواتین زخمی

جمعہ 6 نومبر 2020 20:00

;جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2020ء) جڑانوالہ منی فیکٹری میں آتش بازی کی تیاری کے دوران دھماکہ ایک شخص جاں بحق 2 خواتین زخمی ہو گئی،ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ٹکڑوں میں اکٹھاکیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود مکوآنہ سے مائی مستانی چشت نگر روڈ پر واقع ایک مکان میں عباس نے آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی منی فیکٹری بنا رکھی تھی گذشتہ روز آتش بازی کی تیاری کے دوران دھماکہ خیز مواد کو آگ لگنے سے زوردار دھماکہ ہوا اور منی فیکٹری کی چھت زمین بوس ہو گئی دھماکہ سے ایک شخص عباس جاں بحق ہو گیا جبکہ ماں بیٹی رانی بی بی،سکینہ بی بی بری طرح جھلس گئیں جبکہ دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں جاں بحق ہونیوالے شخض کی لاش کو ٹکڑوں میں اکٹھاکیا اور چادر میں لپیٹ کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ زخمی ہونے والی خواتین کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا یاد رہے کہ مکوآنہ و گردونواح میں درجنوں غیرقانونی فیکٹریوں میں بچے خواتین اور مرد کام کرتے دکھائی دیتے ہیں شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں