ٴْفیصل آباد،جڑانوالہ کے علاقہ چکوموڑ کے قریب جنگل میں آگ لگنے سے قیمتی درخت خاکستر ہو گئے

اتوار 30 مئی 2021 18:45

پ*فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2021ء) جڑانوالہ کے علاقہ چکوموڑ کے قریب جنگل میں آگ لگنے سے قیمتی درخت خاکستر ہو گئے، ریسکیو کے عملہ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آن لا ئن کے مطابق اڈا چکو موڑ کے قریب جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کافی درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم ریسکیو فائربریگیڈ کے عملہ نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں