کسی کو بھی کسانوں کا مالی استحصال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ،نوید انوربھنڈر

منڈیوں کی بہتری کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے، غلہ منڈی کی حدود سے باہر اجناس فروخت نہیں کی جا سکتی ،چیئرمین پیمرا

جمعرات 10 جون 2021 23:34

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) چیئرمین پیمرا نوید انور بھنڈر نے ڈی جی محسن عباس شاکر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسرت حسین نے جڑانوالہ مارکیٹ کمیٹی آمد پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مرزا ارشد بیگ،وائس چیئرمین حفیظ انجم،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی رانا واجد، سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں بیوپاریوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر کی غلہ و فروٹ منڈیوں کو فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ آڑھتیوں بیوپاریوں اور کسانوں کو ریلیف فراہم ہو سکے منڈیوں کو منافع بخش بنانے کیلئے موثر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے منڈیوں میں اجناس کی خرید و فروخت سے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں آڑھتی طے شدہ شیڈول کے مطابق کمیشن وصول کریں کسی کو بھی کسانوں زمینداروں کا مالی استحصال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی غلہ منڈی کی حدود سے باہر اجناس فروخت نہیں کی جا سکتی منڈیوں کی بہتری کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے تا کہ منڈیاں نقصان میں نہ رہیں اجناس ویلیو میں خرید کر اوزان میں فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے مارکیٹ کمیٹیوں کو حاصل ہونے والی آمدنی عوام پر خرچ کی جاتی ہے غلہ و سبزی منڈیوں میں تجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں ہے سڑکات خالی ہونگی تو اجناس کے لیجانے اور آنے میں آسانی ہو گی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مرزا ارشد بیگ نے غلہ منڈی میں ایک کروڑ کی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبہ ٹف ٹائل بارے آگاہ کیا کہ 50 سال دور میں پہلی مرتبہ غلہ منڈی میں ٹف ٹائل لگائی جا رہی ہے تاکہ صاف ستھری جگہ پر اجناس کی خریدو فروخت کیساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مرزا ارشد بیگ نے آگاہ کیا کہ زائد کمیشن وصول کرنے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کی فہرست مرتب کرکے حکام بالا کو ارسال کی گئی ہے چیئرمین پیمرا نوید انور بھنڈر، ڈی جی محسن عباس شاکر نے غلہ منڈی میں جاری ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں