غیر سنجیدہ پالیسوں کی بدولت پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ کہلانے والے شہر جڑانوالہ سے سیٹیں جیتنے والی پیپلزپارٹی ایک کمرے تک محدود

اتوار 13 جون 2021 12:00

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) جڑانوالہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی و تحصیل عہدیداران کی جانب سے نظر انداز کئے جانے والے قربانیاں دینے اور جیلیں کاٹنے والے جیالوں نے سابق وزیر اعظم و مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کی جڑانوالہ آمد کو فلاپ شو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹیاں وفا داریاں تبدیل کرکے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے غیر سنجیدہ افراد نے عوامی سیاسی جماعت پیپلز پارٹ کا بیڑا غرق کر دیا ہے ضلعی و تحصیل عہدیداران سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جڑانوالہ آمد پر پارٹی کارکنان کو اکٹھا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ضلعی و تحصیل عہدیداران کی غیر سنجیدہ پالیسوں کی بدولت پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ کہلانے والے شہر جڑانوالہ سے سیٹیں جتننے والی پیپلزپارٹی ایک کمرے تک محدود ہو چکی ہے قربانیاں دینے والے جیالوں کا کہنا ہے کہ غیر سنجیدہ افراد کو پارٹی عہدوں پر فائز کرکے پیپلز پارٹی کا سیاسی طور پر بیڑا غرق کر دیا گیا ہے اور عہدیداران عوامی رابطہ مہم میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جڑانوالہ آمد پر درجن بھر افراد کے ہجوم نے ثابت کر دیا ہے کہ پارٹی عہدوں پر فائز ہونے والے عہدیداران پیپلز پارٹی سے مخلص نہیں ہے اور پارٹی قائدین کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں دیرنیہ کارکنان کا کہنا ہے کہ عہدوں پر فائز ہونے والے غیر سنجیدہ افراد اس اہل نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی کو دوبارہ اکھٹا کر سکے قربانیاں جیلیں کاٹنے والے دیرینہ کارکنان نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری و دیگر پارٹی قائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جڑانوالہ آمد پر فلاپ شو کے ذمہ داران کو پارٹی عہدوں سے فارغ کرکے سیاسی بصارت رکھنے والے کارکنان کو آگے لایا جائے اگر نوٹس نہ لیا گیا تو آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا-

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں