جڑانوالہ کے نواحی علاقے مکوآنہ میں رات کی تاریکی میں بااثر افراد کاپولیس کی موجودگی میں زمین قبضہ

پولیس نے زمین کے اصل مالکان کے خلاف مبینہ جھوٹے مقدمات کا اندراج کرکے خواتین کو حراست میں لے لیا،حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 15 جون 2021 11:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) جڑانوالہ کے نواحی علاقے مکوآنہ میں رات کی تاریکی میں پولیس کی موجودگی میں بااثر افراد نے کروڑوں روپے مالیتی اراضی پر مبینہ قبضہ کرنے کی نیت سے پیلر لگانے شروع کر دئیے پولیس نے اصل مالکان کے خلاف مبینہ جھوٹے مقدمات کا اندراج کرکے خواتین کو حراست میں لے لیا،حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ- تفصیلات کے مطابق تھانہ کھڑریانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 229 ر-ب کے رہائشی گلراز احمد نے اپنے موقف میں بتایا کہ سائل وغیرہ مربع نمبر 55،کیلہ نمبر 19/29 8 کنال 16 مرلے برلب سڑک مکوانہ ٹول پلازہ چک نمبر 229 ر-ب کے مالکان ہیں الزام علیہ فیاض احمد اعوان نے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کا مبینہ طور پرجعلی اقرار نامہ/جعلی فرد تیار کرکے اندراج کروایا مدعی کا کہنا ہے کہ الزام علیہ کو رکن صوبائی اسمبلی کی مبینہ طور پر پشت پناہی حاصل ہے الزام علیہ نے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ، چوکی انچارج مکوانہ سب انسپکٹر طفیل سے ساز باز ہو کر سائل اور انکی فیملی کی خواتین کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات کا اندراج کیا اور بیوہ خواتین کو پکڑ کر تھانہ میں رکھا ہوا ہے مدعی نے مزید الزام عائد کیا کہ الزام علیہ نے انچارج چوکی مکوانہ،ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں کروڑوں مالیتی اراضی پر مبینہ قبضہ کی نیت سے رات کی تاریکی میں پیلر لگانے شروع کر دئیے ہیں حالانکہ مذکورہ اراضی کا کیس سینئر سول جج فیصل آباد کی عدالت میں زیر سماعت ہے مدعی نے حکام بالا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر افراد اور پولیس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائی-

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں