رفحان ملز سے نکلنے والی سوسری گاؤں کو پچھلے پانچ سالوں سے مسلسل پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے ۔اہل علاقہ

اتوار 25 جولائی 2021 12:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء)جڑانوالہ روڈ کھڑریانوالہ پر واقعہ رفحان ملز جس کی وجہ سے اس کے گردونواح کے علاقوں کے رہنے والے لوگ انتہائی پریشانی میں مبتلا ہیں رفحان ملز سے نکلنے والی سوسری گاؤں کو پچھلے پانچ سالوں سے مسلسل پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار جاکر رفحان ملز کی انتظامیہ کو کمپلین بھی کی ہے مگر ہماری کوئی نہیں سنتے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم نے جڑانوالہ انتظامیہ کو بھی کئی بار آگاہ کیا ہے مگر جڑانوالہ کی انتظامیہ نے بھی اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

سوسری کی وجہ سے رات کو سونا محال ہو جاتا ہے سوسری کیی دفعہ بچوں بزرگوں اور بڑوں کی آنکھوں اور کانوں میں بھی چلی جاتی ہے جو کہ رات کو انتہائی مشکلات کا سبب بنتی ہے اس سوسری کی وجہ سے نہ تو بندہ صحن میں بیٹھ کر کھانا کھا سکتا ہے اور نہ ہی رات کو آرام کی نیند سو سکتا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہماری جڑانوالہ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر سے اپیل ہے کہ خدارا ہماری اس مشکل کو حل کیا جائے تاکہ ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے اور جو مزدور طبقہ سارا دن کام سے تھکے ہوئے آتے ہیں رات کو آرام کی نیند سو سکیں۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں