جڑانوالہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو گرفتار

پیر 13 ستمبر 2021 11:35

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو گرفتار ساتھی فرار ہو گئے ، کرمانوالا چوک میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا- ایس پی ٹاون ڈاکٹر رضا تنویر،ڈی ایس پی جمشید اقبال چشتی بھی پہنچ گئے پکڑے گئے ڈاکو سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہی-بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس کو 15 پر کال موصول ہوتی کہ کرمانوالا چوک میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں مبینہ طور پر لوٹ مار کر رہے ہیں اطلاع پر پولیس ریڈنگ جائے وقوعہ پر پہنچی تو پولیس ریڈنگ پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو گئے مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر ایس پی ٹاون ڈاکٹر رضا تنویر، ڈی ایس پی جمشید اقبال چشتی بھی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس ریڈنگ پارٹی نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جس پر فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے لاہور موڑ کے قریب قبرستان میں چھپنے کی کوشش کی تو پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیاجس کا نام صغیہ راز میں رکھا جا رہا ہے جبکہ پکڑے گئے ڈاکو کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ایس پی ٹاون ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ڈاکو سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہی-

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں