جڑانوالہ کمرہ عدالت میں دوہرے قتل کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) جڑانوالہ کمرہ عدالت میں دوہرے قتل کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا-مقدمہ میں قتل، دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں-مقدمہ مقتول شاہد اکرم کی بیوہ بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہی- تفصیلات کے مطابق تھانہ کھڑریانوالہ کے نواحی گاؤں چک 266ر-ب کی رہائشی بیوہ خاتون راشدہ اکرم نے پولیس تھانہ سٹی کو بتایا کہ سائلہ کے بھائیوں کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں وکیل کی یونیفارم میں ملبوس راشد ساکن 118 گ ب نے کمرہ عدالت میں فائرنگ کرکے اسرار الحق،شاہد اکرم کو قتل کر دیا اور فائرنگ سے دہشت پھیل گئی جبکہ ملزم کے 2 کس نامعلوم ساتھیوں کو گواہان سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں پولیس تھانہ سٹی نے مقتول کی بہن کی مدعیت میں قتل/دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس نے مرکزی ملزم کو حراست میں لے کر آ پسٹل بھی قبضہ میں لے لیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں