جڑانوالہ میں ٹریفک کی نااہلی کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا

پیر 17 جنوری 2022 22:33

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) جڑانوالہ میں ٹریفک کی نااہلی کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا جام ہونا معمول بن چکا ہے جڑانوالہ 15 لاکھ سے زائد آبادی والی پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل ہے اور پوری تحصیل میں کسی بھی شاہراہوں پر کوئی ٹریفک سگنل نہ ہے اور نہ ہی تحصیل بھر کے تمام چوراہوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہیں اگر کسی چوک میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگی ہیں تو ان کا کام صرف چالان کرنا رہ گیا ہے ٹریفک کو بحال کرنے سے ان کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آئی جس کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہتا ہے ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک قوانین سے اس قدر ناواقف ہیں کہ وہ کسی بھی گاڑی رکشے موٹر سائیکل کو چوراہے پر روک کر چالان کرنا شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک مزید متاثر ہوتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جس جگہ پر ٹریفک پولیس اہلکار تعینات نہ ہوں وہاں پر ٹریفک پولیس کا نظام قدرے بہتر نظر آتا ہے جہاں پر ٹریفک اہلکار ہوتے ہیں ساری خرابیاں وہی پر دیکھنے میں آتی ہیں شہریوں نے پولیس کے اعلی آفیسر سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر پروٹوکول کے شہر کے مختلف چوکوں کا دورہ کریں تو انہیں تمام صورتحال واضح ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں