پاکستان ہارٹی ایکسپو 2022کے انعقاد سے زرعی برآمدا ت میں اضافہ ہوگا۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

ہارٹیکلچرکے شعبے سے وابستہ ملکی و غیر ملکی صنعتکاروں،امپورٹرز،ایکسپورٹرز اور کاشتکاروں کا غیر معمولی دلچسپی کا اظہار

پیر 17 جنوری 2022 23:03

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام دو روزہ -------"پاکستان ہارٹی ایکسپو2022---"کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی پھلوں ،سبزیوںاوران سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔اس ضمن میں 29 اور30جنوری کو سٹالز ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون لاہورمیں لگائے جائیں گے۔

امسال پاکستان ہارٹی ایکسپو میںروس،تاجکستان،ازبکستان، بیلا روس ،قازقستان،سعودی عرب ،دوبئی،قطر،بحرین،سری لنکا،انڈونیشیا، ملائیشیا اورترکی سے ماہرین،ایکسپوٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔اس نمائش کے ذریعی5 ملین ڈالر کے ایم او یو پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ اس نمائش سے قبل محکمہ زراعت ایسی تین نمائشوں کا انعقاد کروا چکا ہے جس میں مجموعی طور پر15 ممالک سی100 وفود نے شرکت کی اور ان نمائشوں کے ذریعے 15 ایم او یوز اورپاکستانی برآمدات میں10.2 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ہارٹی ایکسپو2022 کے انعقادسے ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے جو پاکستانی مصنوعات کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کا ذریعہ بنے گا ۔پاکستان ہارٹی ایکسپو کے انعقاد سے انعقاد سے ملکی ہارٹیکلچر کراپس اور ان کی مصنوعات کو دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کے امکانات روشن ہوں گے جس سے ہماری ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔اس نمائش کے انعقاد کے حوالے سے ہارٹیکلچرکے شعبے سے وابستہ ملکی و غیر ملکی صنعتکاروں،امپورٹرز،ایکسپورٹرز اور کاشتکاروں نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیاہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں