کھیلیں صحت مند جسم اور معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں لہٰذا ان کا فروغ ضروری ہے،انجنئیربشیراحمد

فیسکو قومی کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے چیف ایگزیکٹو فیسکو

پیر 17 جنوری 2022 23:03

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) کھیلیں صحت مند جسم اور معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں لہٰذا ان کا فروغ ضروری ہے ۔ فیسکو قومی کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے یہ باتیں آل واپڈا انٹریونٹ ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیربشیراحمد نے کہیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ واپڈا کے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اعزازات حاصل کرکے ہمیشہ ملک اور کمپنی کا نام روشن کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے یہ تقریب اس بات کی گوا ہ ہے اور آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہاکہ کھیلوں کے فروغ میں فیسکوکی خدمات ناقابل فراموش ہیں فیسکو ہمیشہ سے کھیلوں کی ترقی اور نئے کھلاڑیوں کیلئے شاندار نرسری رہی ہے ۔

انھوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ دلجمعی اور خلوص نیت سے محنت کریں اورواپڈا کا نام قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید روشن کریں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر کھیل پنجاب رائے تیموربھٹی نے جھنگ ڈسٹرکٹ میںواپڈ انٹریونٹ مقابلوں کے انعقاد کرانے پرخوشی کا اظہار کیااور فیسکو حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے فیسکو کی طرف ایسی صحتمندانہ سرگرمیوں کی تعریف کی اور کہا کہ انٹریونٹ مقابلہ جات محکمہ میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیںجو مستقبل میں پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے میں اہم کردار کر سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ واپڈا کے مختلف یونٹس کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے ملازمین میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے جوصحت مند معاشرے کی تعمیر کیلئے اشد ضروری ہے ۔سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن اطہر ایوب چوہدری نے کہا کہ واپڈکے مختلف یونٹس کے درمیان مقابلوں کا بنیادی مقصد واپڈا کے ان یونٹس میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ پورے ملک بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے بہترین کھلاڑیوں کی تلاش بھی ہے ۔

انھوںنے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پرایڈیشنل چیف انجنئیر جھنگ سرکل نذرمحمد ڈب، ان کی ٹیم ، فیسکو سپورٹس آفیسرمحمد ارشد اورسپورٹس ایسوسی ایشن اورپی آر ریپریزنٹیٹو محمد عمران بلوچ کو مبارکباد دی ۔ ٹورنامنٹ میںفیسکو (فیصل آباد) لیسکو (لاہور)، گیپکو(گوجرانوالہ)، پیسکو(پشاور)، حیسکو(حیدرآباد) ، کیسکو(کوئٹہ)، میپکو (ملتان) ، آئیسکو(اسلام آباد) اور این ٹی ڈی سی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پرگیپکو( گوجرانوالہ) نے تیسری، فیسکو نے دوسری جبکہ لیسکو( لاہور)نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی، ایم پی اے معاویہ اعظم طارق، مینجر فیسکو ہاکی ٹیم زبدة الضیاء ، پی ڈی ( جی ایس سی) فیصل رضا مارتھ، فیصل شفیع رانا، احمر ایوب چوہدری، ایکسئین حضرات اور تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں