جڑانوالہ ڈکیتی راہزنی ناجائز اسلحہ کے 30 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ بھتہ خور گروپ کا سرغنہ نکلا

جمعہ 12 اگست 2022 13:22

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) جڑانوالہ ڈکیتی راہزنی ناجائز اسلحہ کے 30 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ بھتہ خور گروپ کا سرغنہ نکلا-فاروق ولد محمد علی نے مبینہ طور پر بھتہ خور گروپ بنا رکھا ہی-تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 229 ر-ب کے رہائشی رانا عابد علی نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ سائل 4 اگست 2022 کو کارخانہ میں موجود تھا کہ الزام علیہ فاروق ولد محمد علی ساکن 240 ر-ب ہمراہ 5 کس نامعلوم مسلح افراد بسواری موٹرسائیکلوں پر آئے اور ہمیں یرغمال بنا کر 20 ہزار روپے بھتہ وصول کیا جبکہ مزید 30 ہزار بھتہ نہ دینے پر اہلخانہ کو اغوائ و قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے مدعی کا مزید کہنا ہے کہ الزام علیہ قبل ازیں بھی 1 لاکھ روپے بھتہ وصول کر چکا ہے فاروق ولد محمد علی نے مبینہ طور پر بھتہ خور گروپ بنا رکھا ہے جو شریف شہریوں سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرتا ہے گروہ کا سرغنہ فاروق ریکارڈ یافتہ ملزم ہے جس کے خلاف ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں سنگین جرائم بھتہ خوری، ڈکیتی، راہزنی اور ناجائز اسلحہ کے 30 مقدمات درج ہیں مدعی کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ صدر نے 5 روز گزر جانے کے باوجود تاحال الزام علہیان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا ہے جس پر الزام علہیان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں مدعی نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد،ایس پی ٹاون جڑانوالہ سے اپیل کی ہے کہ از خود نوٹس لیکر الزام علہیان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائی-

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں