فیصل آباد میں مختلف حادثات میں 1 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 5 افراد زخمی

جمعہ 12 اگست 2022 23:08

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) فیصل آباد میں مختلف حادثات میں 1 بزرگ موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سید والا روڈ پر چک 240 کے قریب 65 سالہ لیاقت علی ولد محمد صادق ساکن چک 352 گ ب موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک سامنے آنیوالے بچھڑے سے ٹکرا کر گرگیا جس کے باعث وہ سر پر چوٹ لگنے سے موقع پرہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں تیز رفتار کار اوورٹیک کرتے ہوئے دوسری کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس وے کینال روڈفیصل آباد پر واپڈا سٹی کے قریب تیز رفتار کارکے اوورٹیک کرتے ہوئے دوسری کار سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہونیوالوں میں 45سالہ نبیلہ زوجہ علی30 سالہ مدیحہ دختر میراج دین 29سالہ محمد شان ولد اکبر28 سالہ کاشف ولد عاشق اور7 سالہ آذان ولد علی شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا ہی

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں