پاکستان تھیم کے تحت فیصل آباد کے بازاروں، مارکیٹوں، شاہراہوں، تجارتی عمارات، گلی محلوں، سرکاری و نیم سرکاری عمارات کو خوبصورتی سے سجانے کے عمل کا آغاز

جمعہ 12 اگست 2022 23:08

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے عزم عالی شان شاد رہے پاکستان کے تھیم کے تحت فیصل آباد کے بازاروں، مارکیٹوں، شاہراہوں، تجارتی عمارات، گلی محلوں، سرکاری و نیم سرکاری عمارات کو خوبصورتی سے سجانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس میں فیصل آباد کی تاجر برادری اور نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

انجمن تاجران سٹی فیصل آباد سمیت مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک پاکستان اورتعمیرپاکستان میں تاجر برادری کے شاندار کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ نئی نسل کو آزادی کی قدر و قیمت سے آشنا رکھنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے وطن کی خدمت کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی بھلائی کیلئے بھی فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں اور وہ کسی بھی مشکل وقت میں امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں جو کہ وطن اور ہم وطنوں سے ان کی گہری محبت کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوک گھنٹہ گھرکے ۱ٓٹھوں بازاروں سمیت دیگر بازاروں اور مارکیٹوں، غلہ و سبزی منڈیوں اور دیگر کاروباری مراکز کو قومی پرچموں اور دیگر آرائشی اشیا سے سجایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر شہدائے وطن کی یاد گاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ یوم آزادی کے موقع پرغربا میں کھانا Uتقسیم کرنے کا پروگرام بھی وضع کیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں