سمندری میں گوگیرہ برانچ نہر کا بند ٹوٹنے سے وسیع علاقہ زیر آب آگیا

جمعرات 18 اگست 2022 22:52

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) فیصل آبا کی تحصیل سمندری میں سلونی جھال کے قریب گوگیرہ برانچ نہر کا بند ٹوٹ گیاجس کے پانی سے رقبہ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بند ٹوٹنے سے قریبی دیہات کا وسیع زرعی رقبہ زیر آب آگیا۔اطلاع ملنے پر ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے حکام اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ہنگامی بنیادوں پرامدادی آپریشن شروع کردیا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک ریسکیو آپریش جاری تھا

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں