طالبہ خدیجہ غفور تشدد کیس کی نامزد ملزمہ انا دانش کا نام ای سی ایل میں شامل

جمعرات 18 اگست 2022 22:54

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) مقامی ڈینٹل کالج کی بی ڈی ایس فائنل ایئر کی طالبہ خدیجہ غفور تشدد کیس کی نامزد ملزمہ انا دانش شیخ کا ملک سے فرار روکنے کیلئے اس کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ایف آئی اے حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ سرگودھا روڈ یونیورسٹی ٹاؤن فیصل آباد کی بی ڈی ایس کی طالبہ خدیجہ غفور کے گھر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہونے، اسے اس کے بھائی سمیت اغوا کرکے اپنی رہائش گاہ لے جا کر محبوس کرنے، وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے، جنسی استحصال، سر کے بال اور بھنویں مونڈنے، زبان سے جوتے چٹوانے اور اس کی تذلیل کے واقع میں ملوث نامزد ملزمہ انا دانش شیخ دختر شیخ دانش کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دریں اثنا مذکورہ کیس کے ضمن میں سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد عمر سعید ملک کی جانب سے تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،تفتیشی ٹیم کو چالان جلد مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہی

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں