جڑانوالہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، شدت 6.8 بتائی گئی، کسی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں

بدھ 22 مارچ 2023 21:54

جڑانوالہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، شدت 6.8 بتائی گئی، کسی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2023ء) جڑانوالہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، شدت 6.8 بتائی گئی، کسی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ اور گردو نواح میم زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 نے بتایا کہ کسی بھی جگہ سے کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی کال موصول نہیں ہے۔

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل کے مطابق 6.8 بتائی جارہی ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ تکبیر اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ جانی و مالی نقصان نے اللہ تعالی کی جانب سے محفوظ رکھنے پر لوگوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں