ایوان صنعت و تجارت کی تمام ممبران کو31 مارچ سے قبل رکنیت کی تجدید کروانے کی ہدایت

جمعہ 24 مارچ 2023 23:08

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد نے تمام ممبران کو فوری طور پر رکنیت کی تجدید کروانے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ چیمبر کے تمام ممبران کی رکنیت 31مارچ کو ختم ہو رہی ہے لہٰذا ان کی رکنیت کی تجدید کاعمل جاری ہے اسلئے تمام ممبران متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپنی رکنیت کی تجدید کروا لیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یاپریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔

سیکرٹری جنرل ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد نے بتایاکہ میمورنڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کے تحت ممبران کی سالانہ تجدید ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام ممبران گزشتہ سال 2022کی انکم ٹیکس ریٹرن یا محکمہ انکم ٹیکس سے تصدیق شدہ فارم 143بی کی کاپی، کارپوریٹ کلاس کیلئے تازہ ترین سیلز ٹیکس ریٹرن، چیمبرکی رکنیت کاسرٹیفکیٹ اور مکمل کوائف فراہم کرنے سمیت رکنیت کی تجدیدی فیس جمع کروا کر اپنی رکنیت کی رینیوول کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد نے اپنے ممبران کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے لہٰذا چیمبر کے جومعزز ممبران ایف سی سی آئی کا شناختی کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ سیکرٹری جنرل کے پاس 200 روپے فیس جمع کروا کر مذکورہ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ واحد ملکیت اور پروپرائیٹر شپ کے علاوہ پارٹنر شپ کی صورت میں منیجنگ پارٹنر یا جس کو متعلقہ فرم نامزد کرے گی کو کارڈ جاری کیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ لمیٹڈ یا پرائیویٹ کمپنی کی صورت میں چیف ایگزیکٹو یا ڈائریکٹرمیں سے ایک شخص کو کارڈ کا اجراء کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات یارہنمائی کیلئے چیمبر کے فون نمبر 041-9230265-67 پر بھی رابطہ کیاجا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں